• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تل ابیب میں تین یہودیوں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کوشہید کردیا گیا

ہفتہ 09-01-2016
in فلسطین
0
Nishat Palestine
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے چند روز قبل دارالحکومت تل ابیب میں ایک نائیٹ کلب پر فائرنگ میں تین یہودیوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کرنے کے مبینہ ملزم فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے جمعہ کی شام شمالی فلسطین کے ام الفحم شہر میں وادی عارہ کی مسجد ’’یمام‘‘ قریب گولیاں مار کر نشات ملحم کو شہید کیا۔ نشات پرالزام تھا کہ اس نے چند روز قبل تل ابیب میں ’’ڈیزنگوف‘‘ نامی ایک ہوٹل سے متصل نائیٹ کلب میں فائرنگ کرکے تین یہودیوں کو ہلاک اور دس کو زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ نشات ملحم نے یکم جنوری کو ڈیزنگوف نائیٹ کلب میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین یہودی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔ کارروائی کے بعد نشات جائے وقوعہ سےبہ حفاظت فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک فوٹیج جاری کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا نائیٹ کلب پرحملے میں فلسطینی نوجوان نشات ملحم ملوث ہے۔ اسرائیلی فوج ، پولیس اور خفیہ اداروں نے مل کر اس کی تلاش شروع کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملحم کو وادی عارہ میں الظاھرہ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی جام شہادت نوش کرگیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نشات ملحم اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ملحم جام شہادت نوش کرگیا۔ پولیس نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وادی عارہ جہاں نشات ملحم کو پولیس مقابلے میں مارا گیا میں سخت کشیدگی اورخوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ نشات ملحم کو کئی گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں موقع پرہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کو نشات ملحم کے ٹھکانے کا علم ہوا تھا جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

نشات کی شہادت پر رد عمل

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے نشات ملحم کی شہادت پرسخت احتجاج کرتے ہوئے اسے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں شہید فلسطینی نوجوان نشات ملحم کی جرات مندانہ کارروائی میں تین یہودیوں کی ہلاکت اور پامردی سے صہیونی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر اسےشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نشات ملحم کو ماورائے عدالت شہید کیا گیاہے۔ اگر اسرائیلی فوج میں اتنی اخلاقی جرات تھی تو وہ اسے گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلاتی۔ مگر دشمن نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی قانون اورعدالت کا پابند نہیں ہے۔

نشات ملحم کی شہادت پر اسلامی جہاد کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ نشات ملحم کے بہیمانہ قتل سے پوری فلسطینی قوم افسردہ ہے۔ صہیونی ریاست کو اس وحشیانہ کارروائی اور دہشت گردی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتل ابیب میں تین یہودیوں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کوشہید کردیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.