• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ترکی کی عدالت میں تین سابق اسرائیلی فوج افسران کےخلاف فرد جرم پیش

منگل 29-05-2012
in فلسطین
0
plf turkey
0
SHARES
0
VIEWS

plf turkey

ترکی کی ایک  عدالت میں اسرائیل کے تین سابق فوجی عہدیداروں کے خلاف فرد جرم پیش کی گئی ہے، جس میں ان فوجی افسران کو اکتیس مئی 2010ء کو کھلے سمندر میں ترکی کے امدادی جہاز پرحملے میں براہ راست ملوث بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ امدادی جہاز فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی کے شہریوں کے لیے امدادی سامان کی کھیپ لے جانے والے ایک بحری جہازوں کے قافلے میں شامل تھا، جس پراسرائیلی بحریہ کے کمانڈوز نے شب خون مار کر ترکی کے نو رضاکاروں کو شہید کردیا تھا۔ حملے میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے چھ سو سے زائد انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرکے تمام امدادی جہازوں کو یرغمال بنانے کے بعد ان کا سامان لوٹ لیا تھا۔ ترکی نے اس حملے میں ملوث سابق فوجی افسران کے خلاف ایک فرد جرم تیار کی ہے۔ فرد جرم میں اسرائیلی فوج کے سابق چیف جنرل گابی اشکنزئی، بحریہ کےسربراہ الیعیزر ماروم اور سابق ملٹری انٹیلی جنس چیف عاموس یدلین کو فریق بنایا گیا ہے۔ فرد جرم میں تینوں سابق فوجی افسران کی گرفتاری کی سفارش کرتے ہوئے انہیں نہتے ترک رضاکاروں کو گولیاں مار کر شہید کرانے کے الزام میں دس مرتبہ عمر قید کی سزا کا کی سفارش کی گئی ہے۔ سنہ دو ہزار دس کو فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی فوج کے حملے کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات ابھی تک کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔ ترکی نے حملے میں ملوث سابق فوجی افسران کو گرفتار کر کے انقرہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.