• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک انتفاضہ جاری رکھنے پر فلسطینی رہنماؤں کی تاکید

جمعہ 30-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4537
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں تحریک انتفاضہ، فلسطینی قوم کا اسٹریٹیجک انتخاب ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں تحریک انتفاضہ کے آغاز کی سولہویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک بڑے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی لبریشن موومنٹ کے سیکریٹری جنرل خالد ابو ہلال نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام تحریک انتفاضہ کو جاری رکھیں گے اور اسرائیل کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے۔ تحریک انتفاضہ کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر حماس کے رہنما سالم سلامہ نے بھی تحریک انتفاضہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کے حقوق کو بازیاب نہیں کرا لیا جاتا اور فلسطینی قوم کی امنگیں پوری نہیں ہو جاتیں، یہ تحریک جاری رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما طلال ابو ظریفہ نے بھی عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم پر مظالم ڈھانے کے جرم میں اسرائیلی حکام پر مقدمہ چلائیں۔ واضح رہے کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف تحریک انتفاضہ دو ہزار میں شروع ہوئی تھی۔ تحریک انتفاضہ کی سولہویں سالگرہ ایک ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب فلسطینی عوام، پہلے سے بھی زیادہ مظلومیت کے عالم میں خالی ہاتھ صیہونی حکومت کے مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انتفاضہ دوم اٹھائیس ستمبر سن دو ہزار میں شروع ہوئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک انتفاضہ جاری رکھنے پر فلسطینی رہنماؤں کی تاکید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.