اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے خلاف صہیونی عقوبت خانوں میں موجود چار فلسطینی اسیران نے کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے غزہ میں ہزیمت کی خفت مٹانے کے لیے اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے بغیر کسی فرد جرم کے محض انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ صہیونی حکام کے اس متعصبانہ رویے کے خلاف چار فلسطینی قیدیوں نے اپنی رہائی تک بھوک ہڑتال شروع کردی۔
بھوک ہڑتالی اسیران میں سے جعفر عزالدین کا تعلق جنین سے ہیںجو اس سے قبل بھی چھپن روز تک بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔ عرابہ ٹاؤن کے فلسطینی قیدی چالیس سالہ طارق قعدان نے بھی اپنی انتظامی حراست کے خلاف کچھ نہ کھانے کی اعلان کیا، اسی طرح قباطیہ ٹاؤن کے چوالیس سالہ صالح کمیل اور بتیس سالہ یوسف شعبان کی بھوک ہڑتال کی وجہ بھی انتظامی حراست بنی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین