• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بےگھر فلسطینیوں نے مکحول کے مقام پر دوبارہ تعمیرات شروع کر دیں

منگل 01-10-2013
in فلسطین
0
plf 16 q
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں بے گھر فلسطینی باشندوں نے مکحول کے مقام پر خیمے نصب کرنے اور جھونپڑیاں تعمیر کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کی یہ تعمیرات اور آباد کاری اسرائیلی فوج کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے کیونکہ قابض فوج وادی اردن کے علاقے مکحول میں فلسطینی باشندوں کو نکال باہر کرنے کی شرمناک سازش کر رہی ہے۔ اسی سازش کے تحت گذشتہ ماہ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات تباہ کر دیے تھے جس کے بعد سے شہری خصوصا خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور تھے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی اردن میں مکحول کے مقام پر بے گھرفلسطینی نوجوانوں اور رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ خیمے نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سوموار کے روز فلسطینیوں نے کئی خیمے نصب کیے۔ اس موقع پر علاقے کو صہیونی فوج نے چاروں طرف سے گھیرے میں لے رکھا تھا۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ گھروں سے محروم فلسطینی شہریوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ملنے والے خیمے لگانے اور منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے پر دبارہ جھونپڑیاں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں۔

فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ایک مرتبہ پھر خطرہ ہے کیونکہ قابض فوج نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے اس علاقے میں تین مرتبہ خیمے اکھاڑ پھینکے تھے۔

ایک مقامی شہری عبداللہ دراغمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ "اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو یہاں کسی قسم کی تعمیراتی سرگرمی سے روکنے کے لیے علاقے میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ لیکن ہم نے صہیونی حکام کے کرفیو کے علی الرغم خیمے نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ہم اسرائیل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطین ہمارا وطن ہے جس میں رہنے کا حق ہم سے کوئی سلب نہیں کر سکتا اور نہ ہی ریاستی جبر کے تحت ہم اپنی زمین چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ صہیونی فوجی ان کی تازہ تعمیرات اور خیموں کو بھی اکھاڑ دیں گے، جیسا کہ وہ پہلے کرتے رہے ہیں، لیکن اپنے حقوق کے لیے مزاحمت ہمارا بھی فرض ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.