انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی رہائشی بے گھر ہورہے ہیں، ان کے گھر تباہ ہورہے ہیں اور ان کی زرعی زمین اور پانی کے ذخائر بھی چرائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس صورتحال کے انتہائی خطرناک نتائج ہوںگے اور اس سے فلسطینی معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا۔
تنظیموں کے اعلامیے کے مطابق،” بیلجئیم اور یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کی درآمد کی اجازت دینے سے قابض حکام کی پالیسیوں کی حمایت ہوگی۔ ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔”
اس موقع پر بیلجئیم کی سٹوڈںٹ یونینز نے اسرائیلی یونیورسٹیوں کے بائیکاٹ اور فلسطینی تعلیمی اداروں سے تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
