(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث وفات پانے والے فلسطینی محمد حسن تمراز کی بعد عالمی وباء سے بیرون ملک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 10،58 ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق اتوار کے روز سعودی عرب میں ایک فلسطینی شہری محمد حسن تمراز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک مقیم 82 فلسطینی اب کورونا وائرس سے جاںبحق ہوچکے ہیں، 1057 فلسطینی متاثر ہیں جبکہ 701 فلسطینی صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد امریکا میں ہے جہاں اب تک اس مہلک وائرس سے 32 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔