• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت لحم کے قریب اسرائیل کا نصب آہنی گیٹ مظاہرین نے اکھاڑ پھینکا

بدھ 16-01-2013
in فلسطین
0
plf gate
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مظاہرین اورعوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے رضاکاروں نے مغربی بیت لحم کے گاؤں الجبعہ اور الخلیل شہر کے شمالی قصبے صوریف کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا باعث بڑا آہنی دروازہ توڑ دیا۔ یاد رہے دروازے کا شمار علاقے کے بڑے گیٹس میں ہوتا ہے۔

 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے بیت لحم اور الخلیل کو تقسیم کرنے والے آہنی گیٹ کا ہٹایا جانا دراصل ایسے ہی تیرہ دوسرے گیٹس کو گرانے کی مہم کا حصہ ہیں۔ ایسے تمام گیٹس جنوبی مغربی کنارے کی متعدد بستیوں اور شہروں کو دو حصوں میں تقسیم کا باعث چلے آ رہے ہیں۔

دروازہ ہٹانے کی کارروائی کی اطلاع ملنے پر اسرائیلی سیکیورٹی حکام جائے حادثہ کی جانب لپکے اور کسی وارننگ کے بغیر مظاہرین اور گیٹ ہٹانے والوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیئے۔ قابض حکام کے اچانک حملے پر مظاہرین میں افراتفری پھیل گئی جس کے بعد وہ گیس کے مضر اثرات سے بچنے کی خاطر مختلف گلیوں اور محفوظ مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، تاہم آخری خبریں آنے تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ایک الگ پیش رفت میں قابض حکام نے باب الشمس قصبے سے پانچ رضاکاروں کو حراست میں لے لیا۔ نیز القدس سے باب الشمس جانے کی کوشش کرنے والے افراد کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ افراد اس جگہ اپنے احتجاج کو جاری رکھنا چاہتے تھے کہ جہاں اسرائیل یہودی بستیاں قائم کرنا چاہتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.