انتہاء پسند یہودیوں کے ایک گروپ نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے علاقے الخضر ٹاؤن میں واقع یہودی بستی میں توسیع دینے کے لیے نئے خیمے لگانے شروع کردیے ہیں۔
یہودی آبادی کاری مخالف قومی مہم کے ڈائریکٹر احمد صلاح نے بتایا کہ اس ضمن میں یہودی آباد کاروں نے گزشتہ رات ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الخضر اور بیت لحم کی دیگر اراضی پر واقع اس یہودی بستی کو توسیع دینے کے لیے یہودی آبادکاروں کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ احمد صلاح کے مطابق اسرائیلی غنڈے اس وقت الخضر ٹاؤن کی ساٹھ ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کرکے چکے ہیں اور گزشتہ رات یہاں مزید پانچ گھروں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
