(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں تقوع کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے چاقو سے حملے میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئی۔ اسرائیلی فوجیوں نے حملہ آور پر فائرنگ کی ہے تاہم اس کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار پرچاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی کی شناخت 30 سالہ احمد شعلان بتائی گئی۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک دوسرے ذریعے کا کہنا ہے کہ حملہ آور شہید ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون فوجی اہلکار نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوجیوں پر چاقو کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل جنوبی الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ حملہ آور بہ حفاظت فرارہوگیا۔
