• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت لحم میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی

ہفتہ 28-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1523
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی نام نہاد عرب فورس پر مشتمل یونٹ کے اہلکاروں نے شمالی بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کے قریب ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ فلسطینی پر گولی اس وقت چلائی گئی جب اس نے وہاں پر تلمودی تعلیمات ادا کرنے والے یہودیوں پر پٹرول بم پھینکا تھا تاہم صہیونی فوج کی اس نام نہاد دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی فلسطینی شہری کو بیت جالا میں سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ادھر مشرقی بیت لحم کے تقوع قصبے میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودی فوجیوں پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری اس وقت کی گئی جب انہوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت لحم میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.