بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے خاتون صحافی سمیت درجنوں مظاہرین کو اس وقت زخمی کر دیا جب وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔
جائے حادثہ سے فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام العمارنہ نامی خاتون صحافی اپنے پیروں تلے پھٹنے والے صوتی بم کا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ انہیں علاج کی غرض سے فوری طور پر بیت جالا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی۔ اشک آور گیس کے اندھا دھند استعمال سے متعدد مظاہرین کی حالت دم گھٹنے سے غیر ہوئی، جو اسرائیل مخالف شہید فلسطینی جوانوں کے جسد خاکی واپس لینے کے احتجاج کر رہے تھے۔
احتجاجی مارچ بلال ابن رباح مسجد کے قریب مرہ چورنگی سے شروع ہوا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔
اسرائیل اپنی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہدا کے جسد خاکی لواحقین کو واپس کرنے کے بجائے اپنے پاس رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔