اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی زیر ملکیت دو زرعی تعمیرات اور رہائشی گھر کو منہدم کردیا۔ یہ خبر یہودی بستیوں کے خلاف سرگرم قومی کمیٹی کے ڈائریکٹر احمد صلاح نے خبر رساں ایجنسی کو دی۔
احمد صلاح نے بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی گاڑیوں اور بلڈوزروں نے پیر علی الصباح فلسطینی شہری طارق عطا رباح کی زرعی اراضی پر دھاوا بولا اور یہاں پر موجود دو زرعی تعمیرات اور ایک گھر کو ملیامیٹ کردیا۔ یہ اراضی الخضر اور بیت جالا ٹاؤنز کے درمیان واقع تھی۔
اسرائیلی انتظامیہ کی یہ انہدامی کارروائی اس بنا پر کی گئی ہے کہ یہ اراضی یہودی بستی ”لائن 60” کے قریب واقع تھی۔
احمد صلاح نے بتایا کہ گھر کی مسماری کے بعد رباح اور ان کے گھر والے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
