• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کے اسرائیلی میئر کا قبلہ اول پر دھاوا

بدھ 29-10-2014
in فلسطین
0
plf mayor
0
SHARES
0
VIEWS

انتہا پسند یہودیوں کی طرح مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی کی نام نہاد ضلعی انتظامیہ کے سربراہ نیر برکات نے بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

بیت المقدس کے عینی شاہدین کے حوالے سے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ نیر برکات نے منگل کے روز اپنے کئی مصاحبین کے ہمراہ پولیس  کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہو کراس کی بے حرمتی کی۔ مسٹر برکات اوردیگر شدت پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے داخل ہوئے اور دیر تک اندر گھومتے رہے۔ اس دوران مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ نیر برکات نے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے قبل صہیونی کنیسٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ یہ اجلاس مسجد اقصیٰ کی اردن کو دی گئی نگرانی کا حق سلب کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس اجلاس کے کچھ ہی دیر بعد نیر برکات سیدھے قبلہ اول میں آ داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ نیربرکات پچھلے کئی سال سے بیت المقدس کے میئر کے عہدے پر فائز چلا آ رہا ہے۔ اس کی پہچان بھی ایک انتہا پسند یہودی لیڈر کے طور پر کی جاتی ہے۔ جب سے اس نے میئر کے عہدہ سنھبالا ہے اس کے بعد سے بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر و توسیع میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.