اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم دو سماجی کارکنوں عبدالطیف غیث اور امجد ابو عصب پر نام نہاد سیکیورٹٰی وجوہات کی بناء پر پانچ ماہ کے لیے شہر سے باہر جانے پرپابندی عاید کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں سماجی کارکنوں کو صہیونی ملٹری انٹیلی جنس پولیس نے منگل کو ’’مسکوبیہ‘‘ پولیس سینٹر طلب کیا۔ اسے تفتیش کے بعد انہیں ملٹری حکم نامے دیے گئے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ ماہ تک بیت المقدس سے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ عبدالطیف غیث انسانی حقوق کی تنظیم’’ضمیر‘‘ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں جبکہ امجد ابو عصب فلسطینی اسیران کےلواحقین کی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ انہیں جاری کردہ حکم ناموں میں کہا گیا ہے کہ وہ تئیس اگست تک بیت المقدس سے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ عبدالطیف غیث کی بیرون شہرسفر پراسرائیل کی جانب سے یہ چوتھی پابندی ہے۔ اس سے قبل انہیں ایک ماہ کے بیت المقدس سے باہر جانے پرپابندی عاید کی گئی تھی جبکہ ان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں داخلے پرچار سال کے لیے پابندی عاید ہے جبکہ ابو عصب کی بیرون شہر سفر پردوسری مرتبہ پابندی عاید کی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین