• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کی مسلم۔ مسیحی قیادت اور عبادت گاہوں پر یہودیوں کے حملوں کی مذمت

پیر 06-07-2015
in فلسطین
0
plf attack-condemned
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں مسلمان علماء اور مسیحی برادری کی نمائندہ مذہبی  قیادت نے یہودی انتہا پسندوں اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے القدس میں مقدس مقامات پر ہونے والےحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کے شہریوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس میں آرتھوڈوکس عیسائی فرقے کے سربراہ بشپ عطاء اللہ حنا نے جبل زیتون کے مقام پر فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری سے ان کے گھرمیں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کئی دوسری نمائندہ مسلم اور مسیحی شخصیات موجود تھیں۔

ملاقات میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے آئے روز ہونے والے حملے، یہودی آباد کا کاروں کی غنڈہ گردی اور القدس کےشہریوں کو زدو کوب کرنے ان کے امن وسکون کو برباد کرنے صہیونی ریشہ دوانیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیت المقدس کی عیسائی اور مسلم قیادت نے صہیونی ریشہ دوانیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مل کران کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔

بشپ عطاء اللہ حنا نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں اسرائیلی فوج اور یہودیوں کی جانب سے مقدس مقامات پرحملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ جگہ جگہ مشکوک اور اشتعال انگیزنعرے تحریر کرکے فلسطینی عیسائیوں اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقدس مقامات چرچوں اور مساجد کو نذرآتش کرنے کے واقعات میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں بیت المقدس کی مسلمان اور مسیحی برادری کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے الشیخ عکرمہ صبری نے بھی بشپ عطاء اللہ حنا کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ صہیونیوں کی فتنہ پردازیوں کی روک تھام کے لیےتمام فلسطینی برادریوں کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔ ہم اس جارحیت سے حکمت اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھتے ہوئے نکل سکتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.