• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس پر حق صرف صرف مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے:الازھر

بدھ 15-02-2012
in فلسطین
0
plf only_palestine
0
SHARES
0
VIEWS

plf only_palestine

مصرکی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ الازھر نے فلسطینی شہر بیت المقدس کی آئینی حیثیت سے متعلق ایک خصوصی دستاویز تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس پر مسلمہ حق صرف فلسطینی عوام اور مسلمانوں کا ہے۔

 

یہودیوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ جامعہ الازھرنے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ مہم چلائیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نصرت القدس کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعید خال الحسن نے منگل کے روز بتایا کہ شیخ الازھر ڈاکٹر احمد الطیب کی نگرانی میں ایک "میثاق القدس” جاری کیا گیا ہے، جس میں بیت المقدس کو مسلمانوں کی ملکیت اور اہم ترین تاریخی اور مذہبی مرکز قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سعیدحسن نے بتایا کہ جامعہ الازھر کے زیراہتمام ایک کانفرنس کا اہتمام آج بدھ کےروز قاہرہ میں کیا گیا ہے،جس میں عرب ممالک اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے دسیوں شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر جامعہ الازھرکا تیار کردہ” میثاق القدس” پڑھ کر سنایا جائے گا اور اسے باقاعدہ طورپر جامعہ الازھرکے منشور میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ الازھرکا تیار کردہ "میثاق القدس” میں مقبوضہ بیت المقدس کی شرعی اور آئینی حیثیت،اس کی جغرافیائی اہمیت اور شہرکے مذہبی تشخص کی وضاحت کی گئی ہے۔ اعلامیے کہا گیا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کی ملکیت سرزمین ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ شہرمیں موجود تمام مقدسات بشمول مسیحی مقدسات کے سب کا تحفظ مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کی ذمہ داری ہے۔
الازھرالاعلامیے میں عالم اسلام پرزور دیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی اور اس کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں اورتمام وسائل کو بیت المقدس کا محاصرہ توڑنے پر صرف کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.