• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں یہودی کالونیاں امن تباہ کرنے کی سازش ہے: اٹلی

ہفتہ 04-10-2014
in فلسطین
0
plf conspiracy
0
SHARES
0
VIEWS

اٹلی کی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی کالونیوں کی تعمیر و توسیع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کالونیاں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسرائیل فوری طور پر متنازعہ علاقوں میں توسیع پسندانہ سرگرمیاں روک دے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مشرقی بیت المقدس میں مزید 2160 مکانات کی تعمیر کا اعلان مشرق وسطیٰ میں فلسطینی تنازعہ کے منصفانہ حل کے لیے جاری امن بات چیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسرائیل فوری طورپر یہودی توسیع پسندانہ سرگرمیاں بند کر دے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس اور دسرے علاقوں میں جاری توسیعی منصوبوں کے نتیجے میں آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ مسلسل ایک دوسرے کے خلاف جنگیں‌ لڑتے رہیں۔ اس طرح امن کی مساعی کسی صورت میں کامیاب نہیں ‌ہو سکتی ہیں۔ بیان میں اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے چاہے جس نیت سے بھی مشرقی بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے وہ قابل قبول نہیں کیونکہ غیر قانونی توسیعی اقدامات سے قیام امن کے لیے ہونے والے اقدامات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اٹلی کی حکومت نے واضح کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں اور فلسطینی قوم کو ایک آزاد اور مکمل خود مختار ریاست کے حق اور حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.