• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے: خطیب قبلہ اول

بدھ 29-10-2014
in فلسطین
0
plf gore
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ  کےامام اور خطیب اور فلسطین کے جید عالم دین الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے 1000 مکانات کی تعمیری کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عاید ہو گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے دو روز قبل بیت المقدس میں جبل ابو غنیم کے مقام پر تلہ شعفاط میں یہودی آباد کاروں کے لیے ایک ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پر عالمی برادری کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین نے یہودی کالونیوں کو مسلمانوں کے تاریخی مقدس شہر بیت المقدس کی تاریخی اسلامی شناخت ختم کرنے کی گھنائونی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کی اسلامی اور اس کی عرب شناخت کو مٹا کر اس پر یہودی رنگ چڑھانا چاہتا ہے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر اسی سازش کا حصہ ہے۔

الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں یہودی بستیوں کی تعمیر ایک خطرناک سازش ہے۔ اس سازش کے ذریعے اسرائیل بیت المقدس کے گرد و نواح میں اپنا انفرااسٹرکچر تعمیر کرنے کے بعد قبلہ اول پر مستقل قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ اگر ایسا ہو گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.