• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں مساجد کے خلاف نئی صہیونی مہم، لاؤڈ اسپیکر اتار لیے گئے

اتوار 21-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4092
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے مساجد کے خلاف ایک نئی مذموم مہم شروع کی ہے جس کے تحت مساجد کے آئمہ، خطباء اور انتظامیہ کو زدو کوب کیے جانے کے ساتھ ساتھ لاؤڈ اسپیکر بھی اتارے جا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز جنوبی بیت المقدس میں ’’گیلو‘‘ نامی یہودی کالونی کے قریب واقع متعدد مساجد پر اسرائیلی ملٹری پولیس نے چھاپے مارے، مساجد کی انتظامیہ، آئمہ کرام اور دیگر شہریوں کو ہراساں کرنے کے بعد اذان کے لیے لگائے گئے لاؤڈ اسپیکر اتار لیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت ماحولیات نے اپنے ایک بیان میں ایک نیا بہانہ اختیار کیا ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں لگے لاؤڈ اسپیکر یہودیوں کے لیے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔ اس لیے حکومت نے مساجد میں غیرقانونی طور پر لگائے گئے لاؤڈ اسپیکر اتارنے اور بعض مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کی آواز دھیمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی ہفتہ روزہ جرید’’یروشلم‘‘ کا کہنا ہے کہ گیلو یہودی کالونی کے آباد کاروں نے متعدد مرتبہ پولیس کو شکایت کی تھی کہ مساجد میں لگے لاؤڈ اسپیکر اور ان سے گونجنے والی اذان کی آواز ان کے لیے پریشانی کا موجب بن رہی ہے۔ اس لیے اذان پر پابندی عائد کی جائے۔ اس پر اسرائیلی وزارت ماحولیات نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر موجود تمام مساجد کے لاؤڈ اسپیکر اتار لے۔ جس مسجد میں لاؤڈ اسپیکر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اس کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز دھیمی کی جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں مساجد کے خلاف نئی صہیونی مہم، لاؤڈ اسپیکر اتار لیے گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.