(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مشتعل فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کی لوکل ٹرین پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک ریل کار کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے تاہم سنگ باری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق شمالی بیت المقدس میں شعفاط قصبے میں فلسطینیوں نے یہودی کالونیوں کے درمیان آمدورفت کے لیے چلنے والی ٹرین پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سنگ باری کے بعد ٹرین میں سوار یہودی اتر کر فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے بیت المقدس میں ٹرین پرحملوں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فلسطینیوں کی سنگ باری سے ٹرینوں کو لاکھوں ڈالر کانقصان پہنچ چکا ہے۔
