(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کو مکانات اور دیگر املاک کی مسماری کے تازہ نوٹس جاری کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قابض پولیس کی جانب سے بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ مکانات بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس لیے انہیں فوری طورپر مسمار کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے مکانات مسمار کرنے کے یہ پہلےنوٹس نہیں بلکہ آئے روز قابض فوج کی جانب سے اس طرح کے احکامات کے ساتھ ساتھ باقاعدہ مکانات مسمار کیے جاتے ہیں۔
