مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعرات کی شام ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے کیے گئے فدائی حملے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی کار ملٹری پولیس کی گشتی پارٹی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بارڈر فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔