رپورٹ کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے جبل مکبر قصبے کی صلعہ کالونی میں ابراہیم علی صبری نامی شہری کے ملکیتی مکان کو مسمار کردیا۔ ابراہیم صبری کا مکان 60 میٹرپھیلا تھا جو اس کی ذاتی زمین پربنایا جا رہا تھا۔ قابض صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا جا رہا تھا اس لیے اسے مسمار کردیا گیا ہے۔
ادھر بیت المقدس میں شعفاط کالونی میں بھی صہییونی فوجویں نے ایک مکان بلڈوز کردیا۔ مکان کی مسماری کے بعد مقامی شہریوں نے صہیونی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور قابض فورسز پرسن باری کی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مکان مسماری کی کارروائی سے قبل قابض فوجیوں نے شعفاط قصے کا محاصرہ کرلیا اور تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کے بعد مکان مسمار کیا گیا۔
