• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں تصادم، ایک شہید، دسیوں زخمی

منگل 01-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0505
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں میں منگل کے روز سے ہونے والے تصادم میں ایک فلسطینی صحافی شہید اور 22 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کے حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں اور ایک فوجی گاڑی بھی نذرآتش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی بیت المقدس میں واقع قلندیا پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپے مارے گئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی حراست میں لیے گئے ہیں۔

منگل کو علی الصباح صہیونی فوجیوں نے مشتعل فلسطینی مظاہرین کے خلاف قابض فوج نے کریک ڈاؤن شروع کیا جس پرفلسطینیوں کےاحتجاج میں مزید شدت آئی۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے قابض فوج نے ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 22 سالہ ایاد عمر سجدیہ جام شہادت نوش کرگئے۔ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 11 دوسرے فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ رات گئے سے منگل کی صبح تک قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قلندیہ میں صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں القدس یونیورسٹی کے کمیونیکیشن کالج کے طالب علم شہید ہوئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلندیا پناہ گزین کیمپ میں رات گئے 1500 فوجیوں نے دسیوں گاڑیوں کے ہمراہ چڑھائی کی۔ زمینی فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں تصادم، ایک شہید، دسیوں زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.