• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، تشدد سے درجنوں فلسطینی زخمی

ہفتہ 01-11-2014
in فلسطین
0
plf ground
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدش شہر میں جمعہ کے روز صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین گلی محلوں میں تصادم جاری رہا۔ صہیونی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہری مساجد سے صہیونی ریاست کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران دشمن فوج بھی پوری طرح فلسطینی مظاہرین کو کچلنے کے لیے تیار تھی۔

بیت المقدس کی مختلف کالونیوں اور سڑکوں پر اسرائیلی فوج کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صہیونی فوج اور پولیس نے مظاہرین پر دھنواں چھوڑنے والے بم اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بیت المقدس کے باب حطہ کے اطراف میں حارہ السعدیہ، حارہ النصاریٰ، وادی اسوار، بیت القدس ٹائون اور سلوان میں گلیوں اور محلوں میں صہیونی فوج کے خلاف احتجاج جاری رہا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی جاری رہا۔ آخری اطلاعات یہ ہیں کہ ابھی تک شہری سڑکوں پر ہیں۔ اسرائیلی فوج کے پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود وہ منتشر نہیں ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں پچھلے کئی ہفتوں سے پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ صہیونی فوج ان کی زبانیں بند کرنے اور انہیں احتجاج سے دور رکھنے کے لیے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کررہی ہے۔ تازہ جھڑپوں کے بعد بیت المقدس کے کئی علاقوں میں بجلی منقطع کردی گئی ہے اور مواصلاتی نظام بھی جزوی طور پر متعطل کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.