(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی ایک نئی شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران فلسطینی شہریوں کی متعدد گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں اور دو ڈرائیوروں کو کاغذات کی عدم موجودگی کے باعث جرمانے کیے گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی پولیس نے کل جمعہ کو مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی کے لیے جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ العیزریہ کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاں اور ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی گاڑیاں پکڑنی شروع کی گئی ہیں۔ گذشتہ روز متعدد کاروں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر گاڑیاں ضبط کی گئیں اور بعض ڈروائیوروں کے لائنسنس کی معیاد ختم ہونے پر انہیں جرمانے کیے گیے ہیں۔