قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی ڈاکٹرکو جمعرات کے روز شہر میں باب الساھر کے مقام پراس کی ڈسپنسری سے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس سے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے جمعرات کے روز ایک مقامی فلسطینی ڈاکٹر عبدالباسط ابو رمیلہ کی اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والی ایک ڈسپنسری سے حراس میں لیا۔ صہیونی فوج نے ڈسپنسری کی بھی تلاشی لی اور ڈاکٹر کے استعمال میں ان کا کمپیوٹراور دیگر کئی اہم چیزیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

ایک دوسرے ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی ڈاکٹر کو المسکوبیہ کے تفتیشی سینٹرمیں منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کو سخت سیکیورٹی میں پولیس سینٹرلے جایا گیا ہے۔ گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔