(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپا مار اور تلاشی مہم کے بعد قلندیہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم سن اسامہ حامد کو کو قلندیہ مہاجر کیمپ میں اس کے گھر سے حراست میں لے لیا اور اسے نامعلوم تفتیشی مرکز میں منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ شفعات مہاجر کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس مقوع پر شعفات کیمپ میں تحریک الفتح کے ترجمان ثائر فسفوس نے تصدیق کی ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے انروا کے زیر انتظام سکول پر آنسو گیس کے شیلز سے حملہ کردیا۔
