• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس سے مٹی کے ڈیلے پر لکھا ایک ہزار سال پرانی نایاب تختی دریافت

ہفتہ 23-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11314
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کھدائیوں کےدوران مسجد اقصیٰ المبارک سے متصل سلوان قصبے سے ایک مٹی سے تیار کردہ ایک چھوٹی نایاب تختی دریافت کی ہے جس پر عربی زبان کے الفاظ درج ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مہر نہیں ہوسکتی تاہم غالب امکان یہ ہے کہ یہ کوئی تعویذ ہے جو اس دور میں تحفظ کے لیے لکھا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مٹی سے تیار کردہ اس ٹکڑے کی حجم ایک سینٹی میٹر ہے اور اس پر عربی زبان پرمشتمل دو سطریں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔ پہلی سطر میں’کریم یتکل علی اللہ‘ اور دوسری سطر میں’ اللہ رب العالمین‘ کے الفاظ منقش ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر یہ کسی تحریر کا حصہ یا دستاویزات کی مہر نہیں لگتا بلکہ یہ عباسی دور میں لکھا گیا کوئی تعویز ہے کیونکہ اس دور میں اس خطے میں تعویذ گنڈے کا کلچر عام تھا اور یہ تقریبا ایک ہزار سال پرانا تعویذ ہے۔

فلسطینی ماہر آثار قدینہ اور وزارت سیاحت کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر حمدان طہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیران کن دریافت ہے۔ اس سے ہم عباسی دور حکومت کے آخری زمانے کی روایات اور عقائد کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس طرح کے تعویذ نہ صرف عباس دور میں تھے بلکہ آج ہمارے دور میں بھی موجود ہیں۔

ڈاکٹر طہ کا کہنا تھا کہ القدس میں اسرائیل کی کھدائیوں کے دوران اب تک ایسی ان گنت اشیاء اور دستاویزات ملی ہیں مگر صہیونی حکومت انہیں منظرعام پرنہیں لاتی۔ حالانکہ اسرائیل القدس میں دسیوں تاریخی اسلامی مقامات اور عرب تہذیب کے مراکز کی کھدائیاں کرچکی ہیں جن میں قدیم یروشلم میں باب الخلیل، المغاربہ اور الشرف کالونیاں جیسے اہم اور تاریخی مقامات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست القدس میں کھدائیوں کے ذریعے ایک تو پورے شہر کا نقشہ تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور دوسری طرف وہ شہر میں یہودیوں کی قدیم تہذیب کی تلاش اور مزعومہ ہیکل سلیمانی کی بنیادوں کی تلاش میں ہے تاکہ اس کی آڑ میں دنیا کے سامنے القدس کو یہودیوں کا شہر ثابت کیا جاسکے۔ اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کی القدس میں جاری کھدائیوں میں اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹیوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

بیت المقدس میں خلافت عباس کی کئی بڑی بڑی تاریخی عمارتیں تھیں۔ ایک سینٹی میٹر کا تاریخی ٹکڑا ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ ان سے بھی قبل القدس میں اموی محلات، گرجا گھر اور سیکڑوں تاریخی مقامات شہر کے اسلامی اور عرب تشخص کی گواہی دیتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس سے مٹی کے ڈیلے پر لکھا ایک ہزار سال پرانی نایاب تختی دریافت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.