(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے خطرناک دھاکہ خیز مواد برامد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ بارڈر فورس کے اہلکاروں نے الرام کے مقام سے جمعہ کو علی الصباح ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی گرفتاری انسداد دہشت گردی مہم کے دوران عمل میں لائی گئی۔صہیونی حکام کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی شہری سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ فلسطینی نوجوان کو ایک مکان سے حراست میں لیا گیا۔ مکان کی تلاشی لی گئی جہاں سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔ گرفتار فلسطینی شہری کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
