• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: سلوان قصبے کے مکانات بلڈوز کرنے کےاسرائیلی احکامات

پیر 28-10-2013
in فلسطین
0
plf houses
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود فلسطینی شہریوں کی جبری بے دخلی کی سازشیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیت المقدس پر قابض اسرائیلی شہری انتظامیہ نے فوجی دستوں کے ساتھ مسجد اقصٰی کے بالمقابل فلسطینی اکثریتی قصبے سلوان پر چھاپہ مارا اور شہریوں کو زدوکوب کرنے کے بعد وہاں پرچار مکانات اور کئی دکانیں مسمار کرنے کے احکامات دیے۔

وادی حلوہ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ کے اہلکاروں نے پانچ فلسطینی خاندانوں کومکانات خالی کرنے کے بعد انہیں ازخود گرانے کے نوٹسز جاری کیے۔ جاری کردہ نوٹسز میں فلسطینیوں کے ان مکانات کی تعمیرکوغیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات سلوان کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے جن چار خاندانوں کو مکانات مسماری کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ان میں صیام اور غیث خاندان بھی شامل ہیں۔ ان دونوں خاندانوں نے سنہ 1990 ء کے عشرے میں یہاں پرمکانات تعمیر کرائے تھے، جنہیں اب صہیونی حکام غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کے احکامات دے رہا ہے۔ ان دونوں مکانوں میں مجموعی طور پر کم سے کم چودہ افراد رہائش پذیر ہیں۔

صیام کا مکان 50 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ غیث کے مکان کی وسعت 65 مربع میٹر ہے۔ دونوں مکانوں کے ساتھ دکانیں بھی شامل نہیں۔ انہیں بھی گرانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

صہیونی حکام نے وادی حلوہ میں ایک زیرتعمیرمکان کے مالک عویضہ خاندان کو بھی تعمیراتی کام فوری طورپر روکنے اور مکان مسمار کرنے کا نوٹس دیا۔ یہ مکان 75 مربع میٹر علاقے میں ہے۔ صہیونی انتظامیہ نے اس مکان پرچھاپہ مار کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب بھی کیا اور انہیں دھمکی دی کہ اگر مکان ایک ہفتے میں نہ گرایا گیا فوج کی مدد سے اسے مسمار کردیا دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.