• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: زیرزمین اسرائیلی کھدائیوں سے زمین بیٹھ گئی، مکانات کی دیواریں منہدم

اتوار 01-03-2015
in فلسطین
0
plf underground-escavation
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلمان ٹائون میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری زیرزمین کھدائیوں کے نتیجےمیں کئی مقامات پر زمین میں شگاف پڑ گئے ہیں اور زمین کھسکنےسے کئی مکانوں کی دیواریں منہدم ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں مکانوں کو سخت خطرات لاحق ہیں۔
’’وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی حکام کی جانب سے زیرزمین کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو مقامی فلسطینی آبادی کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن رہی ہے۔ تازہ کھدائیوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر زمین میں شگاف پڑ گئے ہیں اور بعض مکانوں کی دیواریں بھی مہندم ہوئی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت کی طرف سے کھدائیوں کا عمل جاری رہتا ہے تو اس کےنتیجے میں کالونی میں واقع دیگر مکانوں حتیٰ کہ مسجد اقصیٰ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 
سلوان کالونی کی ایک مقامی خاتون مریم بشیر نے بتایا کہ کھدائیوں کے باعث اس کے مکان کی ایک دیوار گر گئی اور گھر کے اندر بھی زمین میں شگاف پڑنے لگے ہیں۔ مریم نے بتایا کہ اس کے پڑوس میں ایک مکان کی بیرونی دیوار زیرزمین کھدائیوں کے باعث شگاف پڑنے سے زمین بوس ہوگئی ہے۔ کئی دیگر مقامات پر بھی زمین میں شگاف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مریم نے بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ مکان کی دیوار کیوں کرزمین بوس ہوگئی لیکن بعد میں پتا چلا کہ اسرائیل نے نام نہاد آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ مین زیرزمین کھدائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جسکے نتیجے میں سلوان کالونی میں واقع تمام مکانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.