مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صیہونی مافیا کے ایک گروپ نے پولیس کی معاونت سے پرانے بیت المقدس میں ’عقبہ درویش‘ نامی ایک تاریخی عمارت پر قبضہ کرلیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’عقبہ درویش‘ نامی یہ عمارت مسجد اقصیٰ کے قریب اور انتہائی حساس مقام پر واقع ہے اوراسے طویل عرصے تک ڈسپنسری کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں صیہونی آباد کاروں نے تاریخی عمارت پر قبضہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ جگہ کئی سال پرانی ہے۔ صیہونی آباد کاروں کی جانب سے قبضے میں لیے جانے کے بعد مقامی فلسطینی آبادی کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مقبوضہ عمارت 120 مربع میٹر جگہ پر بنائی گئی ہے جب کہ اس کے متصل ایک دونم کی جگہ خالی ہے۔ اس کے ایک طرف سلوان اور دوسری طرف وادی حلوہ واقع ہیں۔