(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولٹ بیورو کی رکن مریم ابو دقہ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس انتفاضہ اسرائیل کی مرضی کے خلاف جاری رہے گا اور اسرائیل اس مزاحمت کو ختم نہیں کرسکے گا۔
ابو دقہ نے انتفاضہ کو راستہ دکھانے کے لئے قومی وحدت اور ایک مرکزی قیادت کے قیام کا مطالبہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی خواتین مزاحمت کی تمام کارروائیوں میں شامل رہتی ہیں۔مریم کی جانب سے بیان 8 مارچ کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے جو کہ بین الاقوامی طور پر خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی خواتین مزاحمت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر میں بھی اپنا کردار فعال طور پر ادا کررہی ہیں۔