مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں فلسطینی پولیس اہلکاروں پر حملوں کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس میں شاہراہ ’الواد‘ سے دو فلسطینیوں کو حراست میں کے بعد Â فوجی مراکز میں منتقل کیا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فلسطینیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس پرانہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک بارڈر پولیس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو ’القشلہ‘ مرکز منتقل کیا گیا ہے جب کہ زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ادھر مسجد اقصیٰ کے باب المغاربہ داخلی دروازے کے قریب اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی پولیس صہیونی شرپسندوں کے دفاع میں وہاں پہنچ گئی۔ اسرائیلی پولیس نے موبائل روم بھی مراکشی دروازے منتقل کیا ہے۔