• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے گھر میں گھس کر فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

جمعرات 30-10-2014
in فلسطین
0
plf killedinhouse
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گھر پر یلغار کرتے ہوئے نوجوان فلسطینی معتز حجازی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا یہ تازہ واقعہ جمعرات کوعلی الصباح مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کی انقلاب کالونی میں پیش آیا۔ یاد  رہے کہ معتز اسرائیلی جیل میں ساڑھے گیارہ سال قید بھی رہ چکا ہے۔
بیت المقدس سے فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز اور جعلی عرب فوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر 32 سالہ معتز حجازی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور نہایت قریب سے اس پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہونے والی صہیونی فوج نے خود کو پھر بھی معصوم بنانے کی بھونڈی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ معتز نے ان پر فائرنگ کی کوشش کی تھی جس پر انہوں نے اس پر گولی چلائی ہے تاہم اس پوری کارروائی میں صہیونی فوجیوں کو خراش تک نہیں آئی۔

اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا تھا کہ رات گئے ایک یہودی انتہا پسند ربی یہودا گلیک پر قاتلانہ حملہ معتز حجازی نے کیا ہے۔ وہ اسے پکڑنے کے لیے اس کے گھر میں داخل ہوئے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے گھر میں گھستے ہی معتز حجازی پر اندھا دھند گولیوں کی بارش برسادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر تین اور افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت مہدی برقان اور محمود شویکی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ معتز اسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا تاہم دوسرے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ معتز حجازی ساڑھے گیارہ سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی اور ان میں سے 10 سال قید تنہائی میں گذارے۔ معتز کو پانچ جون 2000ء میں اسرائیل کے خلاف تحریک انتفاضہ میں حصہ لینے کے پاداش میں چھ سال کے لیے جیل میں ڈالا گیا۔ سنہ 2004ء اس پر قیدیوں پر حملے کے الزام کے بعد چار سال قید مزید بڑھا دی گئی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.