• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس:شہداء کے مسمار کیے گئے گھردوبارہ تعمیر کرنے کی مہم

منگل 09-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0266
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جانب سے ظالمانہ انتقامی پالیسی کے تحت فلسطینی شہداء کے مسمار کیے گئے مکان دوبارہ تعمیر کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کار خیر میں بیت المقدس کی مسلمان آبادی کے ساتھ ساتھ مسیحی آبادی بھی پیش پیش ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے العیزریہ قصبے کی مقامی کونسل کے زیراہتمام سوموار کو ایک نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس نیوز کانفرنس میں بیت المقدس کی سرکردہ سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بیت المقدس میں حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے مسمار کیے گئے فلسطینیوں کے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا گیا۔

نیوز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیت المقدس میں مسمار مکانات کی تعمیر کے لیے بیت المقدس کے علاوہ جنوبی اور شمالی فلسطین کے 8 شہروں میں فنڈز ریزنگ کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

شہداء کے مکانات مسمار مکانوں کی تعمیر نو کے لیے شروع کی گئی اس مہم میں عیسائی برادری کے مذہبی رہنما بشپ عطاء اللہ حنا، سابق فلسطینی و زیر اور تحریک فتح کے القدس کے لیے خصوصی مندوب حاتم عبدالقادرسمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

اس موقع پر فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہداء کے مکانات مسمار کرنے کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکانوں کی چھت سے محروم کیے گئے خاندانوں کو دوبارہ مکان تعمیر کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں جاری حالیہ تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج پرحملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے گھروں کو بھی مسمار کرنا شروع کیا ہے۔ اب تک کئی مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں جب کہ درجنوں مکانات کی مسماری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس:شہداء کے مسمار کیے گئے گھردوبارہ تعمیر کرنے کی مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.