• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس:تاریخی فلسطینی قبرستان مسمار،اموی قصبے کی باقیات کی منتقلی

پیر 25-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1984
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے شمالی بیت المقدس کے بیت حنینا میں بنائی گئی یہودی کالونی’بسغات زئیو‘ میں یہودی تعمیرات پرعائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد صہیونی انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر وہاں پرنہ صرف تعمیرات شروع کردی ہیں بلکہ بیت حنینا کے تاریخی قبرستان اور اموی قصبے کی باقیات کو بھی وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’بسغات زئیو‘ کالونی مشرقی بیت حنینا میں’النبی یعقوب‘ سے متصل ہونے کے ساتھ ساتھ یہودی آبادیوں کو باہم ملانے والی شاہرہ پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس وقت بسغات زئیو کالونی میں 248 مکانات ہیں جن میں یہودی آباد کیے گئے ہیں۔ اس کالونی کے گردا گرد تاریخی فلسطینی قصبہ ’اموی گاؤں‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس تاریخی قصبے میں پچی کاری کی گئی عمارتیں، ایک کان اور اموی دور کی دیگر باقیات ہیں۔ صہیونی حکومت نے ان تمام باقیات اور وہاں پر موجود قبرستان کی قبروں کو بھی بیت حنینا سے باہر منتقل کرنا شروع کیا ہے۔

بیت المقدس میں قبرستان کی دیکھ بحال کی ذمہ داری کمیٹی کے چیئرمین مصطفیٰ ابو زھرہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بار بار صہیونی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خلافت بنو امیہ اور بنو عباس کے دور کے بنے قبرستان کو نہ چھیڑیں اور قبروں کی حرمت کا خیال رکھیں۔ مگر ہمارے مطالبات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ ایک ماہ قبل تک اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے یہاں پر مکانات کی تعمیر پرپابندی عائد کی گئی تھی مگر پابندی اٹھائے جانے کے بعد اسرائیلی حکام نےبیت حنینا سے تاریخی آثار کی منتقلی اور قبروں کو متبادلہ مقامات پرمنتقل کرنے کا مکروہ عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران قبروں کی منتقلی کی آڑ میں کئی قبروں کو زمین بوس کر دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس:تاریخی فلسطینی قبرستان مسمار،اموی قصبے کی باقیات کی منتقلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.