اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یک جہتی فاؤنڈیشن برائے فلسطین کے زیر انتظام اسرائیلی عقوبت خانوں میں 27 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے اسیران کے ساتھ یک جہتی میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
نے فلسطینی قوم کی نصرت اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبات پر مشتمل پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اسپین میں ہونے والے اس مظاہرے کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس مظاہرے میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔شام سات بجے شروع ہوا اور رات دیر گئی تک جاری رہی۔ رات بارہ بجے فلسطینی اسیران سے یک جہتی میں علاقے کی تمام لائٹوں کو بند کردیا گیا۔ مظاہرے سے فلسطینی حلقوں اور فلسطینیوں سے یک جہتی کرنے والے معروف رہنماؤں نے خطاب کیا۔ موقع پر فضا ’’فلسطینی اسیران کی رہائی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر مقررین نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین