• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی صحافی سے یکجہتی کے حق میں فلسطین بھرمیں مظاہرے

منگل 09-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0268
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی صحافی محمد اسامہ القیق کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں کئی مکانات پر القیق سے یکجہتی کے لئے مظاہرے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے کے شہروں الخلیل، نابلس، رام للہ اور بیت المقدس میں بھی انسانی حقوق کے مندوبین، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ جگہ جگہ ہونے والے مظاہروں میں شہریوں نے بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی تصاویر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر القیق کے ساتھ یکجہتی اور اس کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں شاہراہ شہداء پر ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بھی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پر القیق کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ رام اللہ میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اقوام متحدہ کے مندوب کے سامنے القیق کی بھوک ہڑتال کے خاتمے کے مطالبے پر مبنی ایک پٹیشن دائر کی۔ نابلس اور دوسرے شہروں میں بھی القیق کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے ہوئے جن میں بڑی تعداد میں عام شہریوں، صحافی برادری سے وابستہ افراد اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبھوک ہڑتالی صحافی سے یکجہتی کے حق میں فلسطین بھرمیں مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.