الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی قید انس شدید کے والد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیر کے والد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے جیل کی اسپتال میں پہنچے تھے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے اسیر انس شدید کے والد السید ابراہیم شدید کو مغربی الخلیل میں واقع ترقومیا گذرگاہ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا۔ ابراہیم شدید کو بیٹے سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور انہیں وہاں سے واپس کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اسیر احمد ابو فارہ اور انس شدید نے 90 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کی تھی۔ دونوں اسیران نے حال ہی میں اپنی بھوک ہڑتال اس وقت معطل کردی تھی جب اسرائیلی حکام نے اسیران کی بھوک ہڑتال اس شرط پر ختم کردی تھی کہ وہ ان کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع کے بعد دوبارہ توسیع نہیں کی جائے گی۔