• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیرعدنان موت وحیات کی کشمکش میں، زندگی بچائی جائے:ریڈ کراس

منگل 23-06-2015
in فلسطین
0
plf redcross-appeal
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم”ریڈ کراس” نے اسرائیل کی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی خضرعدنان کی مسلسل خرابی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ عدنان بھوک ہڑتال کے نتیجے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "ریڈ کراس” کی بین الاقوامی کمیٹی کے ڈائریکٹر جاک ڈی مایو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل جیل میں پچاس دن سے بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی قیدی خضر عدنان کی طبی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہوچکی ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ بھوک ہڑتال اسیر کی زندگی بچانے کے لیے اس کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی جیلوں میں ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بین الاقوامی قانون ہردرجے کے قیدیوں کو مناسب خوراک اور دیگر تمام بنیادی حقوق فراہم کرنے کی سفارش کرتا ہے لیکن اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے افراد کو بنیادی حقوق میسرنہیں ہیں۔

ڈی مایو نے اسرائیلی انتظامیہ سے اسیر عدنان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ پچھلے دو ماہ سے عدنان کو اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خضرعدنان نے اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف مئی کے اوائل میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ پچاس روزگذرنے کے باوجود صہیونی انتظامیہ اس کے مطالبات کو تسلیم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کےنتیجے میں اسیر کی حالت بری طرح خراب ہو چکی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.