مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کہ ہم آزاد ریاست کے حصول کے لیے کسی عالمی سفارتی کوشش کی صرف اسی صورت میں حمایت کریں گے اگر اس کوشش کے نتیجے میں صہیونی دشمن کو تسلیم نہ کیا جائے۔ قومی اور تزویراتی پالیسیاں پامال نہ کی جائیں، حق واپسی سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق کی رعایت بھی رکھی جائے۔ ایسے میں ان کی حکومت اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس سمیت فلسطینی عوام اس کوشش کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم ھنیہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانا فلسطینیوں کا حق ہے لیکن اس حق کے حصول کی کوشش کرتے ہوئے دیگر حقوق کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کی درخواست پر فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ میں ایک غیرمبصر رکن کا درجہ بھی مل گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
