دنیا کے امیر ترین شخص امریکی ارب پتی بل گیٹس نے اسرائیل کو سیکیورٹی آلات اور خدمات فراہم کرنے والی بر طانوی کمپنی سے اپنی بھاری سر مایہ کاری نکال لی ہے ۔” G4S“نامی کمپنی کا شمار دنیا کی چند
بہت بڑی کمپنیوں میں سے ہوتا ہے ۔اس کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے اور دنیا بھر میں اس کے ملازمین کی تعداد چھ لاکھ سے زائد ہے ۔ یہ کمپنی غزہ میں قائم کی گئی اسرائیلی جیلوں اور چیک پوسٹوں کو سیکیورٹی خدمات فراہم کرتی ہے جیسا کہ اوخر ، کیٹزیوٹ اور میگیڈو کی غیر قانونی جیلیں جہاں فلسطینیوں کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے رکھا جاتا ہے ۔ فلسطینی این جی او ”ادا میر “ نے کئی دوسری مقامی اور بین الاقوامی تنظیمو ں کے ساتھ مل کر بل گیٹس سے اپیل کی تھی کہ وہ برطانوی کمپنی سے اپنی سرمایہ کاری نکال لیں جو تقریبا 17کروڑ ڈالر یا تقریبا 17ارب پاکستانی روپے تھی۔
”وار آن وانٹ “ نامی این جی او سے تعلق رکھنے والے رفیف زادہ کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کا فیصلہ خوش آئند ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بیان بھی جاری کریں جس میں بتایا جائے کہ اسرائیلی قبضے سے منافع کمانیوالی کمپنیوں کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا ۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین