فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مروان البرغوثی نے کہا کہ تمام فلسطینی قوتیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تو صہیونی ریاست کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی سیاسی طاقتیں مل کر اسرائیلی پرگرام کی روک تھام کریں اور ملک میں شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔
ایک سوال کے جواب میں البرغوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی سازش کر رہا ہے۔ صہیونی ریاست کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بلدیاتی نمائندوں بالخصوص مرکزی الیکشن کمیشن میں حماس کے مندوب ڈاکٹر حسین ابو کویک جماعت کے سینیر رہنما نضال ابو عکر کی گرفتاری سے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
