• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بستر علالت پر زنجیروں میں جکڑی فلسطینی دوشیزہ سے سفاکانہ تفتیش

جمعہ 29-07-2016
in فلسطین
0
0Pala2032
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی خفیہ اداروں کے کمانڈوز نے زخمی حالت میں گرفتار کی گئی ایک 18 سالہ فلسطینی لڑکی سے اسپتال میں اس حالت میں تفتیش کی ہے کہ وہ بسترعلالت پرزنجیروں سے جکڑی ہوئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گذشتہ روز بیت المقدس میں ’’شعار تصدیق‘‘ اسپتال پر دھاوا بولا جہاں 18 سالہ اسیرہ رغد الشوغانی بھی زخمی حالت میں زیرعلاج ہے۔ اسے اس کے بستر کے ساتھ زنجیروں سے باندھا گیا ہے۔

صہیونی فوج کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے نہتی اور زخمی فلسطینی اسیرہ سے تفتیش کے دوران وہاں پر اس کی دیکھ بحال پرمامور طبی عملے کو بھی باہر نکال دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوغانی کو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ماری گئی گولیاں ابھی تک اس کے جسم میں موجود ہیں۔ سرجری کر کے انہیں نکالا نہیں کیا گیا۔ وہ سخت تکلیف میں ہے۔ اس کے باوجود یہودی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسپتال میں اس سے جاکر ظالمانہ انداز میں تفتیش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی خفیہ اداروں کے اہلکار رغد شوغانی پر دباؤ ڈالتے رہے کہ وہ یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا اعتراف کرے۔ اس دوران اسے بلیک میل کرنے کی بھی مذموم کوشش کی گئی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی تفتیش کے بعد طبی عملے کو واپس اس کے پاس بلایا گیا۔

خیال رہے کہ اسیرہ رغد الشوغانی کو صہیونی فوجیوں نے چند رروز قبل بیت المقدس کے قلندیا پناہ گزین کیمپ میں ایک چیک پوسٹ پر گولیاں مار کر شدید زخمی کیا تھا۔ بعد ازاں اسے شدید زخمی حالت میں جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبستر علالت پر زنجیروں میں جکڑی فلسطینی دوشیزہ سے سفاکانہ تفتیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.