مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کانفرنس میں شریک فلسطینی اور یورپی کاروباری حضرات نے متفقہ طورپر اپنے ایوان صنعت وتجارت کے لیے سماجی کارکن محمد سلامہ کو اپنا کورآڈینیٹر مقرر کیاہے۔
خیال رہے کہ فلسطین۔ یورپ 13 سالانہ کانفرنس گذشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوئی۔ کانفرنس میں ایک سیشن کاروباری حضرات اور تجارت پیشہ شخصیات کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فلسطینی تاجروں نے فلسطین۔ یورپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کا اعلان کیا۔
کانفرنس میں یورپ بھر سے بڑی تعداد میں تاجروں، انسانی حقوق کے مندوبین، سیاسی رہ نمائوں نے شرکت کی۔ فلسطین۔ یورپ ایوان صنعت وتجارت کےقیام کو فلسطینی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین