• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانوی پارلیمان میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں رائے شماری کا خیر مقدم

منگل 07-10-2014
in فلسطین
0
plf ukparliment
0
SHARES
2
VIEWS

برطانیہ کے دارالعوام میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں 13 اکتوبر کو ہونے والے رائے شماری کے اعلان پر فلسطین کی نمائندہ تنظیموں اور اہم شخصیات کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپ میں سرگرم "مرکز برائے حق واپسی” کے چیئرمین ماجد الزیر نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں رائے شماری کے اعلان کو سراہا ہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی پارلیمنٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی رکن پارلیمنٹ گراہم موریس کی جانب سے دارالعوام میں ایک بل جمع کرایا گیا ہے جس میں تیرہ اکتوبر کو فلسطینی ریاست کی حمایت میں رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لندن میں مقیم فلسطینی تنظیم کے سربراہ ماجد الزیر نے کہا کہ دارالعوام میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں آواز اٹھانا فلسطینی قوم کی فتح ونصرت اور کامیابی کی علامت ہے۔ یہ آواز دراصل غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں کے صبرو ثبات کی واضح علامت اور اعتراف کا برملا اظہار ہے۔

ایک انٹرویو میں ماجد الزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں آواز بلند کرنے سے آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے عالمی فورمز پر ہونے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس نوعیت کا اقدام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا تاہم اب بھی یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس کے نتیجے میں عالمی برادری کی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی طرف توجہ میں اضافہ ہوگا۔

فلسطینی سماجی رہ نما نے سویڈن کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ سویڈن پوری یورپی برادری کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ دوسرے یورپی ملکوں‌ کو بھی اسٹاک ہوم کی راہ پر چلتے ہوئے فلسطینی ریاست کی کھل کر حمایت اور اسرائیلی فوج کے مظالم کی مذمت کرنی چاہیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.