• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانوی دارالعوام میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں رائے شماری کی تیاری

اتوار 05-10-2014
in فلسطین
0
plf refrendum
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی ملک سویڈن کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد برطانیہ میں بھی آزاد فلسطینی ریاست کی سیاسی حمایت کے حصول کی مساعی تیز ہو گئی ہیں۔

برطانوی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت "لیبر پارٹی” کی جانب سے 13 اکتوبر کو دارالعوام میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں رائے شماری کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دارالعوام میں رائے شماری کا بل لیبر پارٹی کے "فرینڈزآف فلسطین گروپ” کے چیئرمین گراہم موریس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور انہیں اس اقدام میں ایوان کے کئی دوسرے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

تیرہ اکتوبر کو دارالعوام کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  قریبا چھ گھنٹے کو محیط اس اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا جائے گا۔

برطانوی قانون کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا اختیار پارلیمنٹ نہیں بلکہ حکومت کے پاس ہے تاہم پارلیمان کے کسی ایوان میں ہونے والی رائے شماری حکومت کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پرمجبور کر سکتی ہے۔ اگر پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں آواز بلند ہوتی ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرتی تو اس سے حکومت کے لیے مشکلات ضرور پیدا ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یورپی یونین کے اہم ممبر ملک سویڈن نے عالمی قراردادوں کی روشنی میں سنہ 1967ء کے مقبوضہ علاقوں پر مشتمل آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ دنیا بھر کی 80 فی صد آبادی کی نمائندگی کرنے والے 138 ملکوں نے فلسطینی ریاست کی حمایت کر رکھی ہے۔ ان میں برازیل، چلی، جنوبی افریقا، روس، ویٹکن، ارجناٹن، پاکستان، بھارت اور چین جیسے بڑے ممالک بھی شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.